جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک آئی ایف ایم کے شکنجے میں پھنس گیا ہے، حکومت مستعفی ہو اور ملک میں شفاف انتخابات کرائے ،مولانا فضل الرحمن

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021 |

چارسدہ (آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیدوار حکومت دھاندلی کے زور پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے حکومت فوری طور پر مستعفی ہوکر ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں،حکومتی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں ملک آئی ایف ایم کے شکنجے میں پھنس گیا ہے عوام مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کا ساتھ دے۔

چارسدہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم ایک اتحادہے جوحالات کاتقاضااوروقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ آج غریب،متوسط طبقہ،اورعوام تعلیم صحت بجلی گیس بل اوردیگراخرجات مہنگائی کی وجہ سے ادانہیں کرسکتے ہیں اس وقت مہنگائی آسمان سیباتیں کررہی اورعوام خودکشی کرنے پرمجبورہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی بیروزگاری اورمعاشی تباہی نے قوم کی زندگی مشکل بنادی ہے ا س صورتحال میں پی ڈی ایم کاسڑکوں پرہوناعوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے قوم کی امید پی ڈی ایم سے وابستہ ہے ایک سوال کے جواب میں مولانافضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حکومت،ناجائز اور نااہل ہے جوقوم پرمسلط ہے لہذاقوم اورملک کو اس حکومت سے نجات دلاناقوم سے ہمدردی اوروقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک بھرمیں مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف پی ڈی ایم احتجاجی مظاہرے کررہی ہے۔عوام بھرپوراس احتجاج میں شرکت کریں مولانافضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف کے کہنے پرپارلیمنٹ سے قانون سازی کرکے ملک اورقوم کوغلامی میں دھکیل دیا ہے حکومت نے قانونی طورپرقوم اورملککے ہاتھ پاوں باندھ کرآئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف کے حوالے کیاہے موجودہ حکومت کی ملک اورقوم کی خودمختاری اورآزادی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے

بین الاقوامی دنیااوراداروں کو موجودہ حکومت پراعتمادنہیں ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ملک میں صاف شفاف غیرجانب دارانہ الیکشن فورااورجلدازجلدچاہتی ہے انہوں نے کہاکہ جوحکومت خود دھاندلی سے قائم ہووہ ملک میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا کوئی حق اورنہ کوئی جوازرکھتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی توجہ اپنے

ناکامیوں سے ہٹانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کرانے پرزوردیرہی ہے موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن دھاندلی سے جتواکرپھر اسی کے ذریعے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کے لئے راہ ہموارکرناچاہتی ہے مولانافضل الرحمن نے عوام سے اپیل کی کہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہروں میں بھرپورشرکت کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…