ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

”شیخ کی ٹکٹ ضائع ہو گئی، یہ کوئی معمولی بات نہیں”

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور( این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میچ دیکھنے کے لیے دبئی گیا تھا لیکن شیخ کی ٹکٹ ضائع ہو گئی، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کیا ایک میچ کیلئے پاکستان کا اہم مسئلہ چھوڑ دیتا۔میچ دیکھے بغیر پاکستان واپسی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپنی جیب سے ٹکٹ

لے کر گیا تھا، وہ ٹکٹ ضائع ہو گئی، شیخ کی ٹکٹ ضائع ہوئی ہے، یہ معمولی بات نہیں ہے۔دوسر ی جانب آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے کے آغاز سے قبل ہی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی شائقین کرکٹ طرح طرح کی میمز شیئر کرکے بھارتی شائقین کے دل جلاتے رہے ۔ایک ٹوئٹر صارف عثمان خان نے ماضی میں بھارتی شکست پر بھارت میں شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹی وی توڑنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اس نتیجے سے خوفزدہ ہے۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے بالی وڈ فلم کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت اتنا ہی محفوظ ہے جتنا مٹھن سائیکل کے پیچھے محفوظ ہے۔مومنہ طارق نامی ایک صارف نے لوہے کے پنجرے میں بند ٹی وی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے آئی سی

سی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی نو بال اور بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی حد عبور نہ کیجیے۔جہانزیب نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی اور فخر زمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ لیفٹیننٹ صاحب دوبارہ فارم میں آگئے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ کون کون یہ منظر دیکھنے کا انتظار کر رہا ہے؟۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…