بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت ٹاکر ا ، ماہرین فلکیات نےان دو کھلاڑیوں کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دے دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )پاک بھارت ٹاکرے میں کون سا کھلاڑی سب سے اچھا پرفارم کرے گا۔ ماہر فلکیات نے ستاروں کی چال دیکھ کر پیش گوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کھیلنے والوں کے حوصلے بلند ہیں تو شائقین نے بھی امیدیں لگا لی ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ستاروں کا حال بتانے والے ماہر فلکیات نے بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے

متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔ ستاروں کا حال بتانے والوں کے مطابق بابراعظم، فخرزمان اور شاہین آفریدی میچ ونر کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔ کوہلی، بمراہ اور دیگر گرین شرٹس کیلئے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ اے ایس چوہدری کی نظر میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی بہترین پرفارم کریں گے۔ ماہر فلکیات نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لئے سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین جہاں اس میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں وہیں سٹے باز بھی میدان میں آگئے ہیں۔سٹے بازوں نے روایتی حریفوں کے اس ٹاکرے میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے، سٹے بازوں کی جانب سے بھارت کی جیت کا بھا 50 پیسے جب کہ پاکستان کی جیت کا بھا 2 روپے مقرر کیا ہے۔انفرادی اسکور کے لیے پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان جب کہ بھارت کے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں، اسی طرح بھارتی کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑانے کے لیے پاکستانی باولر عماد وسیم اور شاہین آفریدی فیورٹ اور بھارت کے بومراہ اور ایشون فیورٹ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…