حکمران کرپشن کا خاتمہ کرسکے نہ ہی بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کیا ،ثروت اعجاز قادری

23  اکتوبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن اور بیرونی قرضیاور اقرباء پروری مہنگائی کا بڑا سبب ہیں ،حکمران کرپشن کا خاتمہ کرسکے نہ ہی بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کیا ،عوام سے حکمران طبقے نے جو وعدے کئے حل ہونا تو دور اس پر عمل تک نہیں کیا گیا ،ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے

ہے باربار حکمرانوں کو کہتے رہے معاشی بہتر پالیسیوں کیلئے مشترکہ جماعتوں کی مشاورت لی جائے ،حکومتی طبقہ دن رات پیٹرول ،بجلی گیس ،چینی اور آٹا سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرنے میں مصروف رہتا ہے ،معاشی پالیسیاں بنانے والوں کو اندازہ ہی نہیں ہے غریب بھوک سے مررہا ہے اور غربت میں جتنا اضافہ موجودہ ادوار میں ہوا ہے کبھی نہیں ہوا ،مہنگائی اور غربت بام عروج پر ہیں دعوئوں سے کام چلانے کا وقت گذر گیا ،حکمرانواں نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو ان کا محاسبہ عوام کرنے کیلئے سڑکوں پر آجائینگے ،ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج بتارہے ہیں عوام حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ،پیٹرول ،بجلی گیس اور ضرورت اشیاء دنیا میں اتنی مہنگی نہیں جتنی پاکستان میں ہے ،بیرونی ممالک میں غریبوں کوبجلی ،پیٹرول اور روزمرہ استعمال میں آنیولی اشیاء پر سبسڈی دے کرریلیف دیا جاتا ہے مگر ہمارے یہاں ان چیزوں پر اصل قیمتوں سے زیادہ ٹیکس وصولی کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمران مہنگائی کو ختم اور معاشی استحکام کیلئے سنجیدہ فیصلے کریں ،عوام کو فوری طور پر روزمراہ استعمال ہونیوالی اشیاء پر ریلیف نہیں دیا گیا تو اس کے منفی نتائج نکلیں گے جس کی ذمہ داری حکمرانوں کے کاندھوں پر ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…