منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ملکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی سے بیرونی قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،پی ڈی ایم

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا صوبائی اجلاس جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں پشتونخوامیپ کے عبدالرحیم زیارتوال، عبدالقہار خان ودان ،نیشنل پارٹی کے عبدالخالق بلوچ، خیر بخش بلوچ ، مسلم لیگ ن کے جمال شاہ کاکڑ ،نسیم اللہ خان اچکزئی،

بلوچستان نیشنل پارٹی کے عبدالنبی مری ، موسی جان بلوچ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا سرور موسیٰ خیل ، شاکرکاکڑ، قومی وطن پارٹی کے سمیع اللہ لونی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا حزب اللہ عثمانی اور مولوی خورشید احمد ، یحییٰ خان ناصر ، مولوی عبدالخالق مری ، میر عثمان بادینی نے شرکت کیں۔ اجلاس میں صوبائی پی ڈی ایم نے مرکزی سطح پر مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس اور اعلان کی روشنی میں مختلف امور پر بحث کرتے ہوئے فیصلے کیئے گئے۔ اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک پر مسلط نااہل ناکام سلیکٹڈ حکومت کے ہاتھوں ملکی تاریخی کی بدترین مہنگائی نے ملک کے 22کروڑ عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا ہے ،ملکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی سے بیرونی قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے اور ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے صرف یہی نہیں اس نااہل ناکام حکومت کے ہاتھوں زرعی پیداوار تقریباً 50فیصد کم ہوگئی ہے اور صنعتی پیداوار میں سخت ترین کمی سے ملکی معیشت کا بھتہ بیٹھ گیا ہے اور اسی طرح ملک عالمی طو ر پر تنہائی سے دوچار ہے بدامنی لاقانونیت چوری ڈکیتی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں جبکہ ملک کو چلانے اور ہر طرح کے بحرانوں سے نکالنے کیلئے پی ڈی ایم کا 26نکاتی اعلامیہ ہی اس کا حل ہے ۔ اجلاس میں ملک پر مسلط مہنگائی کے خلاف صوبائی پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ

ہر ضلع میں کم سے کم ہفتے میں 2مظاہرے کیئے جائینگے اور ساتھ ہی تحریک کو مزید وسعت دی جائیگی اور کوئٹہ میں ہر روز احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور اس طرح ضلع چمن میں روزانہ کی بنیاد پر مظاہرے ہونگے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 25اکتوبر کو کچلاغ میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا مظاہرے کا انتظام جمعیت علماء اسلام کی ذمہ داری ہوگی اور 26اکتوبر کو پشتون آباد میں مظاہرہ ہوگا جس کی ذمہ داری پشتونخوامیپ کی ہوگی اسی طرح

27اکتوبر کو سریاب میں مظاہرہ ہوگا جس کی ذمہ داری بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کی ہوگی جبکہ 28اکتوبر کا مظاہرہ پریس کلب سے روانہ ہوگا جس میں پی ڈی ایم کے صوبے سے تعلق رکھنے والے مرکزی قائدین شرکت کرینگے ۔ بیان میں بدترین مہنگائی ،بیروزگاری اور سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن کارروائیوں کیخلاف پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کیلئے تمام عوام سول سوسائٹی ،انجمن تاجران ، طلباء ، مزدوروں ، وکلاء ، ٹرانسپورٹروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…