بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک کا احتجاجی مارچ، اسلام آباد کا ایکسپریس چوک بند کر دیا گیا، عوام کیلئے اہم پیغام

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ/راولپنڈی (این این آئی)تحریک کے مارچ کو روکنے کے لیے گوجرانوالا میں دریائے چناب کے قریب جی ٹی روڈ پر 12 فٹ چوڑا اور 12 فٹ گہرا گڑھا کھود دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کا جلوس لاہور سے نکل گیا جس کے باعث گوجرانوالا میں دریائے چناب کے قریب جی ٹی روڈ پر 12 فٹ چوڑا اور 12 فٹ گہرا گڑھا کھود دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ بند ہونے سے گاڑیاں پھنس گئیں اور مال بردار ٹرکوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک الرٹ جاری کیا تھا جس میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ ایکسپریس چوک ٹریفک کیلئے بند ہے۔انہوں نے کہا کہ مارگلہ روڈ، ایوب چوک، نادرا چوک اور ڈھوکری چوک کو متبادل طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آئی جے پی روڈ سے فیض آباد اور آئی جے پی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ تک ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے نائنتھ ایونیو سگنل پر ڈائیورڑن رکھا گیا ہے، متبادل کے طور پر نائنتھ ایونیو کو اسلام آباد میں داخل ہونے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور پشاور روڈ کو راولپنڈی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ مری روڈ کو دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، پولیس نے کہا کہ اسلام آباد سے مری روڈ کی طرف جانے والے مسافروں کے لیے ٹریفک کو اسلام آباد ہائی وے کی طرف موڑا جارہا ہے۔آئی ٹی پی کے مطابق راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کو فیض آباد سے پہلے مری روڈ پر موڑ دیا گیا ہے، متبادل کے طور پر پارک روڈ، ٹرامری چوک اور لہترار روڈ کو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔کہا گیا کہ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے لیکن آئی جے پی روڈ کے اسٹاپ سے پاکستان سیکریٹریٹ تک آپریشنل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…