جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی بھی نوید سنا دی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آج اتوار کواسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: اننت ناگ 55، سرینگر 39، راولاکوٹ 27، جموں، کوٹلی 13، مظفر آباد (سٹی 07 اور ائرپورٹ 06)، گڑھی دوپٹہ 05، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 39، ائرپورٹ 33)،نارووال34، مری 20، اسلام آباد (سید پور 16، زیروپوائنٹ 14، گولڑہ، بوکرا اور ائرپورٹ 08)، راولپنڈی (چکلالہ 13 اور شمس آباد 12)، گجرات 11، منڈی بہاالدین 08، جہلم 04، منگلا، اٹک 01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 08، چترال، کاکول 07، سیدو شریف 06، پشاور05، پٹن 02، کالام، دروش 01، گلگت بلتستان: بابوسر 10، اسکردو 06، چلاس 05، استور 03، گوپس اور گلگت میں 02ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی02،بابوسرمنفی 01اورلہہ میں 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…