جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

جڑواں شہروں کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کے اقدامات کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021 |

راولپنڈی (آن لائن)تحریک لبیک پاکستان کے لاہور میں دھرنے اور اسلام آباد کی جانب مارچ کے اعلان کے بعدوفاقی و صوبائی حکومت کے حکم پر راولپنڈی اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر اور بھاری رکاوٹیں لگا کر سڑکوں گلیوں سمیت تمام راستوں کو بند کرنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات کو عدالت عالیہ راولپنڈی

بنچ میں چیلنج کر دیا گیا ہے اس ضمن میں باضابطہ طور پر آئینی رٹ پٹیشن عدالت میں دائر کر دی گئی ہے ملک صالح محمد ایڈووکیٹ نے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت صوبائی حکومت ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی کے علاوہ چیف ٹریفک افسر کو فریق بناتے ہوئے عدالت میں دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد کی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کی نقل و حرکت بند ہو کر رہ گئی ہے راولپنڈی کے 3بڑے سرکاری ہسپتالوں ، ضلع کچہری اور تعلیمی اداروں سمیت تمام کاروبارہی مراکز کو جانے والے تمام راستے 21اور22اکتوبر کی درمیانی رات گئے سے بند پڑے ہیں طلبا و طالبات تعلیمی اداروں میں نہیں پہنچ سکے جس سے انہیں تعلیمی نقصان کا سامنا ہے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ایمبولینس گاڑیوں میں موجود مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوتے ہیں حالانکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری

ہے میٹرو بس سروس جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی واحد پبلک ٹرانسپورٹ ہے جس کی بندش سے شہری نہ صرف شدید سفری مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ ان کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے شہریوں کو سفری سہولیات ، طالبعلموں کو تعلیمی حق اور مریوں کو علاج معالجے سے محروم کرنا ، ذرائع نقل و حمل

کو بند کرنا ،کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنا سراسر غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات ہیں اسی طرح یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور انتظامیہ کے اس اقدام کی وجہ سے فارغ بیٹھے ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں آئین پاکستان ہر شہری کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے جس کے تحت ہر شہری آزادانہ زندگی گزار سکتا ہے

ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کریں ریاست اور عوام کا ماں جیسا رشتہ ہوتا ہے اور جب یہ رشتہ کمزور ہوتا ہے تو ریاست کمزور ہوتی ہے لہٰذا عدالت حکومت اور انتظامیہ کے اس غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لے اور راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والی عام شاہراہوں اور دیگر ملحقہ بند راستوں کو

فوری طور پر کھولنے کا حکم دے آئین کے آرٹیکل 15کے تحت ریاستی اداروں اور کسی بھی محکمہ کی جانب سے عوامی راستوں ، سڑکوں ، گلیوں ،کاروباری مراکز ،تعلیمی اداروں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو بس سروس کی بندش کو غیر آئینی قرار دیا جائے تاکہ پاکستان کے آئین کی بالادستی قائم ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…