پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑھتی مہنگائی نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا، ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بڑھتی مہنگائی نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا، ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مظاہرین مہنگائی کے خلاف پلے کارڈ اٹھا ئے حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی

جانب سے مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک گیراحتجاجی مظاہرے کیئے گئے،مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظفرگڑھ میں جامع مسجد شہر والی (مین سٹی) سے ریلی نکالی گئی، مری مال روڈ پر شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت احتجاج کیا گیا، جھنگ میں وقار سی این جی پمپ ایوب چوک میں احتجاج کیا گیا ادھر استور میں مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ نون استور کے زیر اہتمام بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مہنگائی کے خلاف مظاہرے کے باعث گلگت راولپنڈی سڑک پر ٹریفک معطل رہا۔جنرل سیکریٹری نون لیگ استور رانا فاروق نے کہا کہ 29 اکتوبر کوضلع میں پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کریں گے۔سکھر میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے گھنٹہ گھرچوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے، نوکریوں کا اعلان کرنے والی پی ٹی آئی حکومت میں بیروزگاری عروج پر ہے۔لاڑکانہ میں مسلم لیگ نون کی جانب سے جناح باغ چوک پر احتجاج کیا گیا، جیکب آباد میں پیپلز پارٹی ہاری کمیٹی نے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکا ء کاکہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

چمن میں پی ڈی ایم نے میزئی اڈا میں احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ پر ریلی نکالی جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پرٹریفک معطل رہی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے وادی زیارت میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔گوجرانوالہ میں چندا قلعہ بائی پاس کے قریب راستے بند کرنے کیلئے کنٹینرز رکھ دیئے گئے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کریں۔ اپنے بیان

میں انہوں نے کہاکہ مرکز، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنما شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں۔شہباز شریف نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو بھرپور بنانے کے لیے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔شہباز شریف نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد

جموں و کشمیر اور گلگلت بلتستان کے صوبائی اور اضلاع کے صدور کو ہدایت جاری کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کریں،ظالم حکومت سے نجات حاصل کیے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی۔ شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی، مزید مہنگائی، مزید بے روزگاری ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…