جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

مصر کا بیڑا غرق کرکے پاکستان دیوالیہ کررہے ہیں لیگی رہنما خواجہ آصف کی گورنر اسٹیٹ بینک پر تنقید

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز قبل سٹیٹ بنک کے گورنر نے کہا تھا کہ پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے جس کا بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدا پہنچا ہے اگر بیرون ملک پاکستانیوں فائدہ نہیں پہنچا ہے تو باقی جو پاکستانی عوام ہے ان کو کا کیا بنے گا اگر انہوں نے سیاسی بیان دینے ہیں

تو الیکشن لڑیں ان کے خاندان میں پہلے بھی لوگ الیکشن لڑتے رہے ہیں ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن )پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے گورنر سٹیٹ بینک کے بیان کو سیاسی بیان قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں شٹ اپ کال دی جائے، گورنر سٹیٹ بینک ملک کو چلا نہیں دیوالیہ کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن نے کورم کی نشاندھی کرکے حکومت کی قانون سازی کی کوشش ناکام بنادی، اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں نکتہ اعتراض پر خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان کا اہم معاملہ ہے اس پر بات ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ 2 روز قبل سٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہو رہی،اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے،انہوں نے سنگدلی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا یہ نہیں سوچاانہوںنے کہاکہ یہ سیاسی بیان ہے وہ الیکشن لڑیں الیکٹ ہو کر آئیں اور یہاں بات کریں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کہتے تھے کہ ڈالر ایک روپے بڑھے تو قرضہ اربوں روپے بڑھ جاتا،قرضے کی والیم بڑھی ہے، ملک پریکٹیکلی دیوالیہ ہو رہا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ملک نہیں چلا رہے یہ دیوالیہ کر رہے،یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں انہوں نے مصر کا دیوالیہ کیا،ان کو شٹ اپ کال دی جائے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ پالیسی تبدیل ہونے کے باعث ڈالر کا ریٹ آگے گیا ہے ،پالیسی خود ن لیگ کے دور میں مفتاح اسماعیل تبدیل کرچکے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اس پالیسی کو مزید بہتر بنایا تاکہ روپیہ اپنی اصل حالت میں بحال ہو ،مشکل صورتحال ضرور ہے مگر اس سے معیشت بہتر ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیر خزانہ نے مصنوعی طور پر ڈالر کے ریٹ کو نیچے رکھا،یہ تکنیکی بات ہے کہ سٹیٹ بینک سے پیسے ادھار لے کر آپ نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا ،ہم پر اعتراض کرنے کی بجائے بتائیں مفتاح اسماعیل نے کیوں پالیسی تبدیل کی تھی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے 23.6ارب ڈالر صرف روپے کو مستحکم رکھنے کے لئے قرضہ لیا، مسلم لیگ ن نے اتنا قرض لیا کہ اس پر 9 ارب ڈالر سود دیا جارہا ہے ۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے بابر اعوان کو مائیک دیا تو پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے شور شرابہ شروع کردیا۔ بابر اعوان کے بولنے سے پہلے ہی نوید قمر نے کورم کی نشاندہی کر دی۔کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…