بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

کالعدم تنظیم کا متوقع لانگ مارچ ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، اسلام آباد میں پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کالعدم تنظیم کے راولپنڈی میں متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،متعدد راستے کنٹینروں سے بند کر دیے گئے، میٹرو سروس بھی معطل رہی ، اسلام آباد میں پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے۔

جمعہ کو راولپنڈی میں انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی ہے، صدر سے فیض آباد میٹرو سروس بند رہی تاہم آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ اندرون شہر راولپنڈی کے بیشتر راستے بند کر دیئے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بند کرکے سیل کر دیا گیا ۔پنڈی میں شاہین چوک کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، سکستھ روڈسے فیض آباد تک کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں، ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو ٹریفک کے لئے کھلا رہا۔جڑواں شہروں کی صورتحال کے پیش نظر ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نائنتھ ایونیو اسلام آباد اور فیض آباد سے راولپنڈی جانے والے آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ فیض الاسلام اسٹاپ، مری روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں، ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک جناح ایونیو کو بند کر دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…