اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ایسے عقلمندوں کی بدولت پاکستان جاپان سے بھی تیز جارہا ہے،ڈالر اوپر جائیگا تو اوورسیز کے پاس زیادہ پیسہ آئیگا،رضا باقر کی نرالی منطق پر دلچسپ میمز بن گئیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی نرالی منطق نے لوگوں کو انگلیاں اٹھانے پر مجبو رکردیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے متعلق نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر اوپر جاتا ہے تو اوورسیز کے گھر والوں کے پاس زیادہ پیسہ آتا ہے، ان کا یہ کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔ٹویٹر صارف ارسلان حسن نے اس منطق کو نیا پالیسی بیان قرار دے ڈالا۔آر جے اویس شہباز نے لکھا کہ یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کا نیا طریقہ ہے، تیمور خان نے رضا باقر کو اکنامک ہٹ مین کہا تو دوسرے نے اکنامی ہٹلر کا لقب دے دیا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسے عقلمندوں کی بدولت پاکستان جاپان سے بھی تیز جارہا ہے، انہیں تو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف دونوں کا صدر ہونا چاہیے۔سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے نہیں۔ڈاکٹر رؤف نامی صارف بولے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نام بدل کر اسٹیٹ بینک آف اوورسیز پاکستانی کردیا جائے۔نورین حیدر نے کہا کہ یقین نہیں آتا یہ بندہ گورنر اسٹیٹ بینک ہے، یہ بہت خوفناک اور تباہ کن ہے کیونکہ یہی شخص آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے مذاکرات کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…