جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید افغانستان پہنچ گئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کااعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ، افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے پر کابل ہوائی اڈے پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی،افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ایمبیسڈر منصور احمد خان اور وزارت خارجہ افغانستان کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی گئے ہیں، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی،چیرمین پی آئی اے ایر مارشل (ر) ارشد ملک،چیرمین نادرا طارق ملک،کسٹم،ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،ایک روزہ دورے کے دوران افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند، وزیر خارجہامیر خان متقی و دیگر قیادت سے ملاقات کریں گے،ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں، باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص تجارت میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور و خوض کیا جائے گا،وزیر خارجہ دیگر افغان قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ، افغان قائدین کو افغانستان میں امن و امان کے قیام اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کے قریبی برادر ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے سے پاکستان، علاقائی امن اور استحکام کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں سہولت کیلئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ”کوویڈ پروٹوکول“کے

تحت افغان بھائیوں کی نقل و حرکت اور سفری سہولت کیلئے نئے ویزہ رجیم متعارف کروائی، ہم، افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ اور کارگو کی آمد و رفت میں سہولت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت، حالیہ دنوں میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شکل میں انسانی امداد افغانستان بھجوائی۔وزیر خارجہ کے دورہ کابل کا مقصد معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے افغان عوام کی حمایت، پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت، اقتصادی و عوامی سطح پر تعاون کو بڑھانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…