لاہور (این این آئی) ملتان روڈ پر کالعدم تحریک کے دھرنے کے باعث لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹان میں موبائل فون
اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی،جس میں وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں اں ٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کالعدم تحریک کی جانب سے رہنماؤں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف دھرنے دینے کا سلسلہ جاری ہے، دھرنے کے باعث سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،محکمہ داخلہ کی جانب سے دھرنے کے مقام او رملحقہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی،کالعدم تحریک نے جمعہ کواسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔