جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

جموں و کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ، بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ٗ پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021 |

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے قونصلر بلال چوہدری نے چوتھی کمیٹی میں بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں۔پاکستانی نمائندہ نے پاکستان کی جانب سے جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے کہاکہ سال بہ سال بھارت اس فورم پر غلط موقف پیش کرتا رہتا ہے،

جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بار بار غلط دعویٰ کرنا ، قانونی حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا، سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں کے ذریعے جموں و کشمیر کو تسلیم کیا ہے کہ وہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔پاکستانی قونصلر نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر کا حتمی تصفیہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقے سے لوگوں کی مرضی کے مطابق کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ یہ قراردادیں بھارت اور پاکستان دونوں نے قبول کی ہیں، طویل عرصے سے بھارت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی جھوٹی داستان بیچنے کی کوشش کی ہے۔بلال چوہدری نے کہاکہ اس دہشت گردی کا خود جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر مزاحمت کے پیچھے اصل وجوہات کو تلاش کیا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی بے رحمی، معصوم کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظالم، قتل عام، عصمت دری، اندھا کرنا، جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنانا، ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کی اصل وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی جرائم کی فہرست طویل ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں بھارت اور پاکستان دونوں قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ 21 اپریل 1948 کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر پابند ہیں جو اقوام متحدہ کے اصولوں میں سے ایک ہے۔ پاکستانی قونصلر نے کہاکہ کشمیر پر قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر

کے بھارت یا پاکستان میں الحاق کے سوال کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقے سے کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت اور پاکستان نے 13 اگست 1948 اور 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ قراردادوں کو تقویت دی جن میں جموں و کشمیر میں بلا تفریق رائے شماری کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے

پختہ وعدوں کے پس منظر میں جموں و کشمیر کے عوام کو 74 سالوں سے حق خود ارادیت سے انکار ، اس کمیٹی میں ہماری بحث کے لیے سب سے زیادہ اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ قابل مذمت ہے کہ اس تنگ سیاسی وجوہات کی وجہ سے بھارت کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشت گردی کے مترادف قرار دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک جھوٹ ہے جو کہ انسداد دہشت گردی کی بین الاقوامی

کوششوں کو بری طرح کمزور کرتا ہے۔بلال چوہدری نے کہاکہ اس طرح کے پروپیگنڈے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ عالمی برادری کو دھوکہ دے کر دہشت گردی کو بڑھاوا دے کر کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، کشمیر اقوام کے حق خود ارادیت کا ادراک انفرادی حقوق کے موثر اندوز ہونے کی شرط ہے،بھارت الفاظ کے پیچھے نہیں چھپ سکتا۔پاکستانی قونصلرنے

کہاکہ آباد کار نوآبادیاتی منصوبے کے ساتھ بھارت مقامی لوگوں کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا چاہتا ہے، کشمیری موومنٹ ڈیموگرافک انجینئرنگ کو ریگولیٹ کرنے سے لے کر لینڈ ہولڈنگ اور وسائل نکالنے تک بھارت کشمیری عوام کے حقوق کو سلب کرتا رہا ہے۔پاکستانی قونصلر نے کہاکہ اقوام متحدہ کے پاس نہ صرف حق ہے بلکہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے کی ذمہ داری بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…