کابل(این این آئی)طالبان نے امریکا اور اتحادی افواج کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی بحالی کا کام شروع کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کیلیے کام کرنے والے انجینئرز اور ایوی ایشن ماہرین نے درجنوں جہازوں کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانے کا دعوی کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے دوران بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان ناکارہ حالت میں چھوڑ گئی تھی۔