اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں سکول کے بچوں پر کورونا ویکسی نیشن کے منفی اثرات کی خبریں جعلی قرار، این سی او سی نے حقائق سامنے رکھ دئیے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین سے متعلق زیرگردش ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔این سی او سی کے مطابق اسکول کے بچوں پرویکسین کے مضراثرات سے متعلق زیرگردش ویڈیو جعلی اور تین سال پرانی ہے۔این سی او سی نے کہا کہ کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور وزارت صحت کی ہدایت

کے مطابق بچوں کو انسداد کورونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 663 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار19 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 66 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 280 مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار47 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 25 ہزار 870 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 913 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 10 ہزار 897

مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 2 لاکھ 35 ہزار 921 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 65 ہزار 819 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 530 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 37 ہزار 974 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 849 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 886 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 686 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 469

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 937 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 402 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 128 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 352 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 369 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…