اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

بیٹاصحیح طورپر چل بھی نہیں سکتااسلحہ کیسے چلائے گا، بیوہ ہوں کوئی اور سہارا بھی نہیں ہے،معذور بیٹے کی گرفتاری پر دکھیاری ماں کی دُہائی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سبزی منڈی چوکی پولیس نے میرے معذور بیٹے کو ناجائز گرفتارکرکے ایف آئی آر کاٹ دی، غریب اور بیوہ ہوں کوئی اور سہارا بھی نہیں ہے،حکام نوٹس لیں۔

یہ باتیں زہرانامی خاتون نے اعلیٰ حکام سے فریاد کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایاکہ میرابیٹاحبیب اللہ ولد غلام حیدر ایک ٹانگ سے معذور ہے اور سبزی منڈی میں محنت مزدوری کرکے گھر کا گزربسر چلاتاتھا،گھر بھی کرائے کا ہے ،سبزی منڈی پولیس نے میرے بیٹے کو اٹھاکرناجائز اسلحے کے کیس میں بندکردیا،جوسراسر جھوٹ ہے،میرابیٹا معذور ہے جو صحیح چل پھر بھی نہیں سکتااسلحہ کیسے چلائے گا۔زہرابی بی نے کہاکہ پولیس کے اعلیٰ افسران فوری طورپر نوٹس لیں اور شفاف تحقیقات کرکے میرے بے گناہ بیٹے کو رہاکروائیں۔انہوں نے التجاکی کہ مجھ غریب بیوہ پر ترس کھایاجائے اور میرے بیٹے کو رہاکرکے میرے دنیامیں واحد سہارے کو مجھے واپس دلوایاجائے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…