جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عالمی استعماریہ تحفظ ختم نبوت کے قوانین بدلنا چاہتا ہے،مولانا فضل الرحمن

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اس وقت عالمی استعمار یہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں تحفظ ختم نبوت کے قوانین اور 1973ء کے متفقہ آئین سے قادیانیوں کو جو غیر مسلم اقلیت قرار دیا ہے یہ قوانین ختم کرکے قادیانیوں کے متعلق فیصلے واپس ہوجائیں ایسے حالات میں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنے والد کی

تحریک تحفظ ختم نبوت اور مولانا محمد ضیاء القاسمی ؒ کتاب تالیف کرکے تحفظ ختم نبوت کے کام میں اپنا حصہ شامل کیا ہے یہ کتاب وقت کی ضرورت تھی،آن لائن کے مطابق جامعہ قاسمیہ آمد پر مولانا فضل الرحمن کا اہلیان شہر اور جامعہ کے طلباء نے فقید المثال استقبال کیا جب مولانا فضل الرحمن جامعہ میں داخل ہوئے تو ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کا خیر مقدمی نعروں سے استقبال کیا اس موقع پر مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد ضیاء القاسمی ؒ نے اپنے تمام اکابرین اور اسلاف کے ساتھ مل کر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر فتنہء قادیانیت کی سرکوبی اور تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں اپنے آپ کو اپنی تمام ترصلاحیتوں کو وقف کررکھا تھا1984ء میں اس تحریک میں ان کا نمایاں کردار رہا ہے اور ختم نبوت کے موضوع پر ان کی خدمات کسی سے مخفی نہیں ہیں اس تحریک کے حوالے سے تاریخی واقعات اس کتاب میں موجود ہیں، کتاب کی تقریب رونمائی میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا محمدامجد خان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا اللہ وسایا ایم پی اے چنیوٹ مولانا محمد الیاس چنیوٹی مرکزی علماء کونسل کے

مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاورقی جمعیت علماء اسلام ضلع فیصل آباد کے امیر مولانا ساجد فاروقی سٹی کے امیر مولانا شاہد معاویہ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری چوہدری شہباز ایڈووکیٹ حافظ محمد ناصر حافظ مقبول احمد مولانا محمد مشتاق لاہوری مولانا اعظم فاروق مولانا عابد فاروقی مولانا نعیم طلحہ مولانا جاوید آسی سید عبدالوحید شاہ حاجی محمد عابد

محمدارشد قاسمی مولانا عطاء المنعم مولاناقاری محمد نواس مولانا مجید الرحمن لدھیانوی مولانا یوسف فاروقی مولانا رب نواز بلال میر مولانا حبیب الرحمن رحیمی مولانا یٰسین مولانا جواد الیاس مولانا انتظار احمد قاسمی قاری عرفان جاویدقادری ملک محمد آصف علامہ حفیظ الرحمن قاری اسماعیل رحیمی قاری عبدالمنان گجر مولانا رسال الدین آزاد قاری محمدشاہد سمیت سینکڑوں علماء و مشائخ نے تقریب رونمائی میں شرکت کی بعد ازاں مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں بیت قاسمی میں دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…