جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کامعاملہ،حکمران جماعت کے اتحادی ناراض،معاملے پر وزیر اعظم کا ساتھ دینے سے انکار

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)ڈی جی آئی ایس کی تعیناتی کے معاملے پر حکمران جماعت تحریک انصاف کے اتحادیوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کاساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق)،جی ڈی اے،ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کا موقف ہے کہ

وزیر اعظم کو ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے کو ایشو نہیں بنانا چاہیے تھا اور نہ ہی اس معاملے کو مزید طول پکڑنا چاہیے کیونکہ اس سے پاک فوج کی بطور قومی ادارہ بدنامی ہو رہی ہے،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی وزیرا عظم عمران خان کو پیغام بھجوایاہے کہ وہ افہام و تفہیم اور ماضی کی روایات کو دیکھتے ہوئے اس معاملے کو جلد از جلد حل کریں،ایم کیو ایم پاکستان کا بھی موقف یہی ہے کہ جیسے معاملہ طول پکڑ رہا ہے غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں اور اس معاملے پر صرف حکومتی ترجمان کو بات کرنی چاہیے،ہر وزیر اس پر بات نہ کرے۔جی ڈی اے اور باپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں موجودہ تمام صورت حال پر گہری تشویش ہے،وزیرا عظم جس طرح ماضی میں سٹیبلشمنٹ کو ساتھ لیکر اہم نوعیت کے فیصلے کرتے رہے ہیں ابھی بھی قومی ادارے وسیع تر مفاد میں وہ جلد نوٹیفکیشن جاری کرے اور اس سلسلے میں عسکری قیادت کی سفارشات کو مد نظرر کھا جائے تا کہ کسی بھی ادارے کا پیشہ ورانہ وقار مجروح نہ ہو،ان اتحادیوں نے وزیرا عظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…