جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی 3 ماہ میں 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی گئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کی پہلہ سہہ ماہی کے دوران پاکستانی 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی گئے، 11 ارب روپے کے مسالہ جات اور 36 ارب کی دالیں درآمد کی گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال

2021-22 کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر)کے دوران مجموعی طور پر 388 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیائے خور و نوش درآمد کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 103 ارب 17 کروڑ روپے زائد ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں 285 ارب 34 کروڑ روپے کی اشیائے خوردو خوش درآمد کی گئیں۔ مجموعی طور پرمالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کی درآمدات کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 18 سو 88 ارب روپے سے زائد تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر تک 146 ارب روپے سے زائد کا پام آئل درآمد کیا اور جولائی تا ستمبر 16 ارب 63 روپے سے زائد کی گندم درآمد کی گئی۔جولائی تا ستمبر 15 ارب روپے سے زائد کی چینی درآمد کی گئی، جب کہ 3 ماہ میں پاکستانی 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی گئے۔ اسی عرصے میں 11 ارب روپے سے زائد کے مسالہ جات درآمد کئے گئے جبکہ 36 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کی دالیں درآمد کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…