جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ٗ فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے ، شیخ رشید

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے، جی مہنگائی ہے ،ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، افغانستان کے حالات کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا، جوڈو کراٹے کرکے اپوزیشن اپنی سیاسی

قبر کھودے گی، عمران خان خوش قسمت ہیں جن کو نالائق،نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی،ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے، نوازشریف پلان کرکے لندن گئے ،خون کے آنسو رونے کی ضرورت نہیں ۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں مریم نواز کی تقریر سے اگر عمران خان کا نام نکال دیا جائے تو اس میں کیا تھا؟ وہ عمران خان کی الٹی گردان پڑھ رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہہ رہی تھیں کہ نواز شریف خون کے آنسو رو رہے ہیں، پیر کو صبح وزارت کھلتی ہے تو میں اجازت دے دیتا ہوں، وہ مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، وہ جس طرح منصوبہ بندی سے لندن گئے وہاں انہیں خون کے آنسو رونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں، آپ (مریم نواز) اب کوئی سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کر کے، جوڈو کراٹے کر کے اپنی سیاسی قبر کھودیں گی۔انہوں نے کہاکہ دیکھتے ہی دیکھتے حکومت کو 4 سال مکمل ہوجائیں

گے اور پانچواں سال الیکشن کا ہوگا، ہر آدمی اپنے حلقے میں ہوتا ہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے اپنے حلقے کے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ سب مکمل ہونے والے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہ رہا ہوں کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، گزشتہ دسمبر میں آپ نے کہا تھا کہ عمران خان جارہے ہیں، کہیں نہیں جارہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور آئندہ انتخابات کے لیے تیاری

کریں گے جس کا فیصلہ قوم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ آج مہنگائی ہے، ساری دنیا میں تیل اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں جس طرح بڑھی ہیں اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ اس پر قابو پایا جائے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو تھے، عمران خان صاحب کی ہدایت پر انہیں قومی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، ہم نے فیصل مسجد

کے احاطے میں ان کی تدفین کے انتظامات کیے تھے تاہم ان کی بیٹی نے کہا کہ ان کی وصیت تھی کہ مجھے یہاں دفنایا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر کے معاملے میں ایکسچینج ایجنسیز کے 34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 4 سے 5 بڑی ایکسچینج کمپنیوں کا آڈٹ کروارہے ہیں جو نتیجہ نکلا قوم کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر افغانستان کے حالات کی نذر ہوا ہے اور خاصی

بڑی مقدار میں ڈالر افغانستان گیا ہے لیکن ایف آئی کو ہدایت کی ہے کہ سارا مسئلہ مکمل طریقے سے حل کیا جائے۔مریم نواز کی تقریر میں ایک ادارے کا نام لیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے ادارے کا نام لینا کم عقلی ہے، یہ سیاسی ناپائیداری ہے، عمران خان حکومت نہ جانے میں ان کا بھی بہت بڑا کردار ہے اور عمران خان خوش قسمت ہے کہ اسے ایسی نالائق اپوزیشن ملی۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ مریم نواز نے پاک فوج کے عظیم ادارے کے خلاف کہا وہ ناپائیداری اور غیر دانشمندی ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…