جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آٹو پر سب چیزیں چل رہی ہیں، لوگوں کو خود کو بچانے کے لیے قرآن کی آخری 2 سورتوں کا ورد کرنا چاہئے،مصطفیٰ کمال

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ جادو ٹونے سے متعلق حکومت کوئی تردیدی بیان جاری کرے، یہ بہت نازک وقت ہے، آٹو پر سب چیزیں چل رہی ہیں، لوگوں کو خود کو بچانے کے لیے قرآن کی آخری 2 سورتوں کا ورد کرنا چاہئے، ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی غیر قانونی ہے، ایم کیو ایم نے اپنی وزارتوں اور گورنر کو بچانے کے لیے کراچی کو پیپلز پارٹی کے حوالے کیا،

پیپلز پارٹی کراچی کو بھی تھر بنانا چاہتی ہے۔ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران گواہ پیش نہ ہو سکے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ گواہ کو پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ اس شہر میں اور ملک میں کچھ بھی ٹھیک نہیں رہا۔ اس شہر کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ جب سی ایم سندھ کا ٹائم ختم ہو، تو پھر وہاں بھی ایڈمنسٹریٹر لگنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا مذاق کیا ہوگا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اسپتال اور تعلیمی ادارے لوکل گورنمنٹ کے تحت نہ ہوں۔ پاکستان میں آج جو تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کا حال اس لیے ہی برا ہے۔ سندھ میں صحت کے حوالے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ان تمام چیزوں کا مقصد ان اداروں کا مزید برا حال کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ تیرا سالوں میں 13 سو ارب روپے کا نقصان کر چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے۔ یہ کراچی کو بھی تھر بنانا چاہتے ہیں۔ شہر میں نوجوانوں کو غلط کام کے لیے مجبور کررہے ہیں۔پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ اس شہر میں کسی بھی قسم کی کوئی سہولت نہیں ہے۔

کراچی کا پانی ٹینکروں کے ذریعے بیچا جارہا ہے۔ ان تمام اقدامات سے اس شہر کا امن خراب ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کو ان تمام اقدامات سے روکا جائے۔مصطفی کمال نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اس شہر کو اپنی جاگیر بنالیا ہے۔ کراچی پر پیپلزپارٹی کا قبضہ ایم کیوایم نے کرایا۔ پی پی شہر پر قبضہ کر رہی تھی تو ایم کیو ایم نے ہڑتال کیوں

نہیںکی۔ ایم کیوایم پہلے ہڑتالوں میں مشہور تھی اب کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنی وزارتوں اور گورنر کو بچانے کے لیے اس شہر کو پیپلز پارٹی کے حوالے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام اقدامات سے امن خراب ہو رہا ہے، یہ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، ہمیں اندرونی طور پر بہت زیادہ مضبوط ہونے کی ضرورت

ہے۔ پاک سر زمین پارٹی اس شہر کو پیپلز پارٹی سے نجات دلائی گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح مہنگائی بڑھے گی تو مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ افغانستان کے حالات سب کے سامنے ہے۔ وہاں ہر روز کوئی نہ ہوئی واقعہ ہو رہا ہے۔ یہاں وزیر اعظم اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں اور افغانستان میں حکومت کو مشورہ دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جادو ٹونے میں کوئی نہ کوئی صداقت ہوگی،

جب ہی تو ہر طرف سے یہ آواز آرہی ہے۔ پاکستان میں سب کچھ آٹو پر چل رہا ہے۔ موجودہ حکومت نے لوگوں سے روزگار چھین لیا ہے۔ عام آدمی کو دیوار سے لگادیا گیا ہے۔ غریب کو گرمی میں بجلی اور سردی میں گیس نہیں ملتی۔نہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی جیسے جیسے بڑھ رہی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی خراب تر ہوتی جا رہی ہے، عام آدمی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔مصطفی کمال نے کہاکہ ضرورت ہے کہ سب سر جوڑ کر مسائل کے حل کے لیے بیٹھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…