منگل‬‮ ، 03 جون‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے تین سالہ دورحکومت میں بہت ساری اشیا کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو پہلی بار حکومت ملی تو ان کے دور میں بہت ساری اشیا کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔آج سے تین سال قبل جب عمران خان نے وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تو اس وقت ڈالر کی قیمت 123 روپے تھی اور آج ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 171.20 روپے پر موجود ہے۔

تین سال قبل ملک میں پیٹرول 95 روپے لیٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا جب کہ آج پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔اس ضمن میں معاشی تجزیہ کار فرخ سلیم نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اگرپاکستان نے آئی ایم ایف کا پروگرام لیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمت 160 سے 170 روپے تک چلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تین حقائق ہیں کہ تیل گزشتہ سال 37 ڈالر فی بیرل تھا جو اب بڑھ کر 84ڈالر فی بیرل ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ تو ہوا ہے۔ پاکستان ضرورت کی 85 فی صد پیٹرولیم مصنوعات امپورٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 137 روپے فی لیٹر میں 30 روپے کے ٹیکس ہیں۔ اس کے علاوہ بجٹ میں حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ 610 ارب روپے پیٹرولیم سے الگ ٹیکس جمع کیا جائے گا۔دوسری جانب گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں فی لیٹر 109 روپے اضافہ کیا تھا جس کے ساتھ ہی 10 لیٹر کین 1090 روپے مہنگا ہوگیا۔ 10 لیٹر ڈالڈا گھی کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔ 2018 میں گھی فی لیٹر 120 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح 2018 میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے تھی جو تین سال میں بڑھتے بڑھتے تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 1 لاکھ 18 ہزار روپے ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گردش اور دھبے


وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…