اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے، نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہوگا۔حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے ساتھ وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کو دوبارہ نیب کے دائرہ اختیار میں لایا جائے گا۔ موجودہ آرڈیننس میں ملزم پر جتنی کرپشن کا الزام ہے زر ضمانت اتنا ہی رکھا گیا ہے تاہم اب احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، حالیہ آرڈیننس سے تاثر مل رہا کہ بیانات صرف ویڈیو لنک پر ہی ریکارڈ ہو سکتے ہے، گواہان کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر بھی وضاحت ہوگی۔