بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حرمین شریفین میں پوری گنجائش کے تحت زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے آج( اتوار سے) مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے تحت نمازیوں، زائرین اور معتمرین کی مکمل گنجائش کے مطابق استقبال کی تیاری کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عازمین، نمازیوں

اور زائرین کو لینے کے لیے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی تیاری کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے صحت کی احتیاطی تدابیر کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔قبل ازیں سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایس اوپیز کے تحت اتوار سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے مطابق زائرین کو آمد ورفت کی اجازت ہوگی۔ڈاکٹر السدیس نے مسجد حرام اور مسجد نبوی کی طرف سے نمازیوں اور زائرین کی طرف سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے دی گئی سہولیات، سروس اور خدمات کی روشنی میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ صلاحیتوں اور خدمات کی روشنی میں تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اللہ کے مہمان یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ عبادت کرسکیں۔انہوں نے بیان میں کہاکہ اس کے اطلاق پر بھی زور دیا اور تمام مرد و خواتین کارکنوں رضاکاروں کو تاکید کی

گئی ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں تمام اوقات اور تمام مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔ تاہم اس حوالے سے دونوں مقدس مقامات میں نمازیوں اور زائرین کی گنجائش کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔دوسری طرف انڈر سیکریٹری جنرل برائے گروپنگ اینڈ کراڈ مینجمنٹ برائے امور حرمین شریفین انجینئر اسامہ الحجیلی نے جمعہ کے لیے گروپنگ اور ہجوم

مینجمنٹ پلان کی کامیابی کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام کے 18 دروازے مسجد میں آنے والوں اور زائرین کے داخلے کے لیے مختص کیے گئے تھے۔مسجد حرام میں نماز اور طواف کے لیے 26 ٹریک تیار کیے گئے ہیں۔ بزرگ معتمرین کے لیے الگ الگ بزرگوں، معذور افراد کے لیے گاڑیوں کے لیے نامزد چار ٹریک مختص ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…