حضرت علیؓ نے فرمایا: غریبوں کے پاس بیٹھا کرو اس سے تمہاری طاقت بڑھے گی ، حضرت علی ؓکے حکمت بھر قول

16  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت علی ؓ نے فرمایا: غریبوں کے پاس بیٹھا کرو کیونکہ اس سے تمہاری طاقت بڑھے گی ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : ہر اس دوست پر بھروسہ کرو جو مشکل میں تمہارے کام آیا ہو .حضرت علی رضی نے فرمایا : اگر تم اپنے علم پر مغرور ہوتو جہالت کے لئے یہی کافی ہے . حضرت علی رضی نے فرمایا : کوئی تم

سے روٹھ جائے اور پھر وہی تم سے ملنے کو ترسے تو اسے کبھی کھونا مت کیونکہ وہ تم سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے . حضرت علی رضی نے فرمایا : کسی کے برا کہہ دینے سے نہ ہم برے ہوجاتے ہیں نہ اچھے اپنی زبان سے ہر شخص اپنا ظرف دکھاتا ہے دوسرے کا عکس نہیں . حضرت علی رضی نے فرمایا : تجربہ انسان کو غلط فیصلے سے بچاتا ہے، مگر تجربہ غلط فیصلے سے ہی حاصل ہوتا ہے. حضرت علی رضی نے فرمایا : لوگوں سے اس طرح گھل مل جاؤ کے اگر مرجاؤ تو وہ تم پر روئیں اور اگر کہیں چلے جاؤ تو تمہارے آنے کے منتظر رہیں . حضرت علی رضی نے فرمایا : جو حق سے منہ موڑتا ہے تباہ ہوجاتا ہے . حضرت علی رضی نے فرمایا : جہاں بھی رہو خدا سے ڈرو ہمیشہ حق بات کہو اگرچہ تلخ ہو . حضرت علی رضی نے فرمایا : تین چیزیں ایمان کو تباہ کردیتی ہیں امیروں کی محفل عورتوں کی صحبت جاہلوں سے بحث . حضرت علی رضی نے فرمایا : ان لوگوں پر اعتبار کرو جو تمہاری تین باتیں بھانپ سکیں

تمہاری ہنسی میں پوشیدہ درد تمہارے غصے میں پوشیدہ پیار تمہاری خاموشی میں پوشیدہ وجہ . حضرت علی رضی نے فرمایا : جس آدمی کی زبان خراب ہوجاتی ہے اس کا نصیب بھی خراب ہوجاتا ہے . حضرت علی رضی نے فرمایا : کبھی کسی کو دکھ مت دو کیونکہ معافی مانگ لینے پر بھی دل مین درد باقی رہ جاتا ہے جس طرح دیوار میں سے کیل

نکالنے پر بھی سوراخ باقی رہتا ہے . حضرت علی رضی نے فرمایا : کبھی بھی اپنی جسمانی طاقت اور اپنی دولت پر بھروسہ مت کرنا کیونکہ بیماری اور غریبی آنے میں دیر نہیں لگتی. حضرت علی رضی نے فرمایا : اپنا کردار بنانے میں اتنا مشغول ہوجاؤ کہ دوسرے پر تنقید کرنے کا وقت ہی نہ ملے . حضرت علی رضی نے فرمایا : بچے کو جب کوئی تکلیف یا

بیماری آتی ہے تو اللہ اس بچے کی بیماری کے بدلے بچے کی ماں کے گناہ معاف فرماتا ہے . حضرت علی رضی نے فرمایا : حق جہاں پر بھی ہو وہاں تک پہنچنے کے لئے شدید سختیوں میں بھی گھس جاؤ. حضرت علی رضی نے فرمایا : گھر میں غصہ ہونا گویا اسے ویران کرنا ہے . حضرت علی رضی نے فرمایا : اپنے دوست کو اتنے ہی راز بتاؤ کہ کل کو اگر وہ تم

سے دشمنی پر آمادہ ہو تو وہ تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے . حضرت علی رضی نے فرمایا : اسے اپنا کوئی راز مت بتاؤ جس کا کوئی راز تمہارے پاس نہ ہو. حضرت علی رضی نے فرمایا : جب کوئی چیز اپنے والدین کو دو تو اس طرح دو جس طرح کوئی غلام اپنے آقا کے سامنے کوئی چیز پیش کرتا ہے. حضرت علی رضی نے فرمایا : یہ زندگی دو دن کی ہے ، ایک دن تمہارے حق میں اور دوسرے دن تمہارے مخالف جس دن تمہارے حق میں ہو اس دن غرور مت کرنا اور جس دن تمہارے مخالف ہو اس دن صبر کرنا. اللہ ہم سب کاحامی و ناصر ہو

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zeropint ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…