ہفتہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2025 

رزق میں فراوانی اور مال و دولت میں برکت کیلئے یہ وظیفہ کر لیں، پھر اس کا کمال دیکھیں

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بعض وظائف ایسے خاص ہوتے ہیں جن کو بار بار دہرانے کا جی کرتا ہے آج سورہ بقرہ کی جن دو آیات کا وظیفہ بتایا جارہا ہے یہ وظیفہ بھی ایسا ہی خاص وظیفہ ہے ۔بہت سےلوگوں نے اس وظیفہ کے متعلق اپنا تجربہ پیش کیا ہے انہی میں سے ایک بہن کا تجربہ بتایاجارہا ہے کہ کیسے اس بہن کو اس وظیفہ سے فائدہ ہوا اور کیسے آپ بھی اس وظیفے سے اپنے رزق کے

دروازے کھلوا سکتے ہیں ۔جن دو آیات کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ آیات سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ہیں ان دو آیات میں بڑے خزانے پنہاں ہیں جن کے بارے میں پیارے آقا نے اپنی احادیث میں بتلایا ہے ۔مسلم و بخاری کی ایک روایت میں ابو مسعود عقبہ بن عمر و انصاری بدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا جو شخص رات کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ لے گا وہ اس کو کافی ہوجائیں گیایک دوسری حدیث میں سیدنا حذیفہ بن الیمان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا مجھے سورہ بقرہ کی یہ آخری آیات عرش کے نیچے خزانے سے دی گئی ہیں ان جیسی آیات نا پہلے کسی کو ملی ہیں اور نہ بعد میں کسی کو ملیں گی بروایت سنن نسائی۔ اس روایت سے ان آیات کی عظمت کا اندازہ ہوتا ہے کہ ان آیات کی کیا عظمت ہےایک دوسری روایت میں سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ کو معراج کرائی گئی تو تین چیزیں دی گئیں ایک پانچ نمازیں دو سرا سورہ بقرہ کی آخری آیات تین شرک کے سوا آپ کی امت کے لئے تمام گناہوں کی معافی بروایت صحیح مسلم حدیث نمبر 173۔یاد رہے کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ہیںایک موقع پر آپﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک تحریر لکھی تھی جس کی دو آیتوں سے سورہ بقرہ کو ختم کیاگیا یہ دو آیتیں جس گھر میں بھی تین روز تک پڑھی جائیں گی شیطان اس گھر کے پاس بھی نہیں بھٹک سکتا بحوالہ ترمذی و نسائی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ رات کو عشاء کے بعد اور سونے سے پہلے جو شخص ان دو آیتوں کو پڑھ لے گااس کو تہجد کے برابر ثواب ہوگا گویا اس کوایسا ثواب ملا جیسے کہ اس نے تہجد کی نماز ادا کی کتنی عظیم ہے یہ فضیلت کہ تہجد ادا کئے بغیر تہجد کا ثواب حاصل ہوجائے یاد رہے کہ یہ اللہ رب العالمین کا یہ فضل عظیم ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو اپنی رحمت و مغفرت کے لئے ایسے آسان اسباب مہیا کئے ہیںاور سورہ بقرہ کی یہ دو آخری آیات بھی انہی اسباب میں سے ہیں ۔روایات میں آتا ہے کہ حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کوئی عقل مند شخص ان دو آیتوں کو پڑھے بغیر نہیں سو سکتا مطلب یہ کہ اگر ہم ان آیات کو پڑھے بغیر سوتے رہے ہیں تو حضرت علی ؓ کے نزدیک ہم تو بے

عقلوں میں شامل ہوئے اور یاد رہے جن آیات کے بارے میں حضرت علی ؓ نے یہ فرمایا وہ سورہ بقرہ کی مذکورہ دو آیات ہیں ۔ وظیفہ اس کا یہ ہے کہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو عصر کے بعد روزانہ پانچ مرتبہ پڑھا جائے اور اول و آخر درود ابراہیمی لازمی پڑھا جائے اور پھر اللہ سے عاجزی و انکساری سے دعا کی جائے جو بھی دعا کی جائے گی انشاء اللہ ضرور قبول فرمائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…