پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پنڈورا اور پانامہ لیکس میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کی جائیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈوڑا پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی طرف سے حشمت حبیب ایڈوکیٹ کے ذریعہ درخواست میں

سیکرٹری خزانہ کے ذر یعے وفاق،نیب چیرمین، ایف آئی اے ،چوری شدہ املاک سے متعلق اثاثہ جات ریکوری یونٹ ،چیرمین ایف بی آر ،گورنر سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے ۔ یہ درخواستآئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے جو ریکوری اور پینل کارروائی سے متعلق تمام قوانین کو لاگو کرنے سے متعلق ہے ۔ درخواست میں عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ ایف بی آر اور تمام فریقین کو احکامات جاری کئے جائیں کہ پنڈوڑا اور پانامہ لیکس میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کی جائیں۔ شواہد مانگے جائیں کہ پاکستان سے پیسہ آف شور کمپنیوں میں کیسے گیا۔ٹھوس وضاحت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر جائزہ لے کہ بیرون ملک اثاثے کرپشن یا منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائے گئے۔ایف بی آر کو پاکستانیوں کے ظاہر نہ کردہ بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت کرپشن کے پیسے سے بنائے اثاثے واپس لانے کا حکم دیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…