ہفتہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہنگائی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.20 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 12.66 فیصد تک پہنچ گئی،

کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 14.12 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، برانڈڈگھی کا اڑھائی کلو کا ٹن 6 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 2 روپے 99 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق لہسن، چاول، مٹن ، آلو، گڑ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ،ایک ہفتے میں 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں چینی 6 روپے 72 پیسے سستی ہوئی،زندہ مرغی فی کلو 4 روپے اور انڈے فی درجن 6 روپے تک سستے ہوئے، آٹے کا 20 کلو تھیلا 11 روپے سستا ہوا، دال ماش، دال مونگ، دال مسور اور کیلے سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…