ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دونوں سائیڈ مطمئن ہیں، معاملات طے ہوچکے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان کل یا پیر کو ہو سکتا ہے، شیخ رشید

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت اور فوج میں کسی بھی نوعیت کے اختلاف کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے جمعہ تک سب ٹھیک ہوجائے گا، معاملات طے ہوچکے ہیں، طریقہ کار کا اعلان 7 دن میں ہوجائیگا،بعض باتوں کا جواب عمران خان ہی دے سکتے ہیں، مجھے اندازہ ہے، کیا کرنا ہے فیصلہ عمران خان کا ہی ہوگا،

الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق بیٹھ کر فیصلہ کریں، اپوزیشن سیاسی باتیں کرے، پاکستان میں کوئی الیکشن ایسانہیں جس پر دھاندلی کا الزام نہ لگا ہو،میری زندگی کا مشن ہے کہ طاقتور کو کمزور اور کمزور کو طاقتور کیا جائے، راولپنڈی میں کوئی بدمعاش کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کرسکتا۔ ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے حکومت اور فوج میں کسی بھی نوعیت کے اختلاف کی تردید کی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے لیکن اس کے باوجود بعض باتوں کا جواب وزیراعظم عمران خان ہی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں، اس معاملے پر عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لے لیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے پاس جو اطلاعات ہیں، اس کے مطابق سب کچھ طے ہوچکا ہے، ہوسکتا ہے اگلے روز اعلان ہو جائے یا پیر کو ہوجائے بہرحال جمعہ تک سب ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بعض باتوں کا جواب عمران خان ہی دے سکتے ہیں، مجھے اندازہ ہے، لیکن کیا کرنا ہے فیصلہ عمران خان کا ہی ہوگا۔شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسے معاملات میری زندگی میں لاتعداد مرتبہ آئے ہیں، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں، اسی کے ساتھ جائوں گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ اْن کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے اور معاملات طے ہوگئے ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ دونوں سائیڈ مطمئن ہیں، سب حالات ٹھیک ہیں،

پہلی بار دیکھ رہا ہوں کہ کابینہ میٹنگ کی باتیں باہر آرہی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے قوم اور پارٹی کو اعتماد میں لیا، کوئی اختلاف نہیں ہے اور کس چیز کا اختلاف نہ ہی ہوگا، وزیراعظم کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایسی ناکارہ اپوزیشن ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا چوتھا سال ہے، اس سال کارکردگی دکھانی ہے، پانچواں

سال تو الیکشن کا ہوتا ہے۔ن لیگ میں اختلافات کی طرف کی اشارہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکی ناظم الامور سے چچا اور بھتیجی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوںن یکہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق بیٹھ کر فیصلہ کریں، اپوزیشن سیاسی باتیں کرے، پاکستان میں کوئی الیکشن ایسانہیں جس پر دھاندلی کا الزام

نہ لگا ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ پر آج ہم قانون سازی کردیں، الیکشن کمیشن عمل درآمد کا پابند ہے۔ قبل ازیں راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پچھلے سال سے کوشش کر رہا ہوں کہ راولپنڈی میں یونیورسٹی کا قیام ہوسکے، نالہ لئی کا پی سی ون منظور ہوگیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سی ایس ایس

میں ٹاپ کرنے والی خاتون راولپنڈی میں رکشا ڈرائیور کی بیٹی ہے، راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نالہ لئی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے، 26 سال سے نالہ لئی ایکسپریس وے کا خواب دیکھ رہا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مجھے کہا تھا شیخ رشید بچیوں کی تعلیم پر زور دینا، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی کیونکہ ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہے۔وزیر

داخلہ نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے، رنگ روڈ منصوبہ، ویمن یونیورسٹی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ کا شکر گزار ہوں، انشاء اللّٰہ آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ میں 74 سال سے کوئی کالج نہیں بنا، ہم نے بنایا، ڈھوک حسْو کے کالج میں 5 ہزار بچیاں زیر تعلیم ہیں، 25 دسمبر کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…