جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئےبڑی خوشخبری آگئی ، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ 2023کا ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا اور ایشین کرکٹ ٹیمیں پاکستان جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے سربراہان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوگئی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا اور صدر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سارو گنگولی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ۔ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق رمیز راجا اور سارو گنگولی نے غیر رسمی ملاقات کے دوران ایشیا ئی کرکٹ کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق دوران گفتگو سارو گنگولی نے رمیز راجا کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دی۔رمیز راجا نے اجلاس کے دوران بنگلادیش، سری لنکن اور ایمریٹس کرکٹ کے حکام سے بھی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…