ہفتہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی حکومت کا مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن)سعودی حکومت نے مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکین لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مسجد الحرام کو نمازیوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی حکام کا کہنا تھا کہ نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے کورونا ویکیسن کی دو خوراکیں لگوانے والوں یا جن افراد کا توکلنا میں ویکسین سے استثنیٰ کا سٹیٹس ہے کو اجازت نامے جاری کیے جا ئیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے افراد جنہوں نے عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کیا تاہم ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی، انہیں اجازت نامے کی منسوحی سے بچنے کیلیے پرمٹ کی تاریح سے 48 گھنٹے پہلے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا ہوگی۔وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کی صورتحال میں پیش رفت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اور اقدامات کیے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے مشروط ہیں۔یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا سے بچاو کیلیے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہے۔ وہ افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کے لیے دوسری خوارک نہیں لی ان کے توکلنا پرسٹیٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوگا انہیں عمرہ اجازت نامے جاری نہیں ہوں گے۔توکلنا میں ہر وہ شخص جس نے ویکسین کی صرف ایک خوراک لی ہوگی یا وائرس سے صحت یاب ہوکر ویکسین نہیں لگوائی ہوگی اس کا ڈیٹا ’محصن‘ (محفوظ) نہیں ا?ئے گا جبکہ عمرہ اجازت نامے کی پہلی شرط توکلنا پر امیدوار کا سٹیٹس (محصن) ہونا ہے۔وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ توکلنا ایپ میں ہیلتھ ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…