جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )جمعه کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم شام/رات میں بالائی

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت، لسبیلہ،بھکر اورڈی آئی خان میں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات والوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی بڑھ جائے گی تاہم مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں رات اورصبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز میں شہرمیں سردی بڑھ جائیگی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اورگرم رہیگا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کیبیشترعلاقوں میں کہیں موسم خشک توکہیں گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیراورگلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان ہے۔خیال رہے گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی لہر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…