جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہبازشریف نے بجلی، پٹرول،ٹیکس میں اضافہ کو منی بجٹ قرار دے دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجلی، پٹرول،ٹیکس میں اضافہ کو منی بجٹ قرار دے دیا ۔ اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بجٹ تقریر میں، میں نے جو کچھ کہا تھا، وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی ،میں نے کہا تھا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی،ثابت ہوگیا کہ حکومت نے بجٹ کے نام پر

عوام کو دھوکہ دیا، یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ والی اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے، پٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام اور معیشت کے خلاف دہشت گردی ہے مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت نے ایک نیا بم پھینک دیا ہے عمران نیازی آئی ایم ایف کی قربان گاہ پر معیشت اور قوم کو قربان کررہے ہیں آئی ایم ایف کی شرائط پر اندھا دھند عمل کرنے والی حکومت نے عوام کے مفاد کا خیال نہیں رکھا عمران نیازی خود ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے، پھر قوم سے شکوہ کرتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہی قوم کو اچھی طرح سمجھ آرہی ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور کون یہ ظلم ہر روز ڈھارہا ہے مسئلہ قوم کی سمجھ کا نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن، جھوٹ اور تاریخی نالائقی ونااہلی کا ہے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قوم کو حکمرانوں کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی کڑی سزا مل رہی ہے حکومت کو یہ احساس نہیں کہ عوام کا گزارہ نہیں ہو رہا حکومت تین سال سے قوم کو چکر پہ چکر دے رہی ہے، ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جا رہے ہیں ۔پہلے ہی مہنگائی قیامت خیز حدوں پر پہنچ چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم ہے عمران نیازی عوام اور پاکستان کے لئے نہیں، آئی ایم ایف کے لئے کام کر رہے ہیں اتنی سنگین مہنگائی ملک کی معاشی وائیبیلٹی کا سنگین مسئلہ پیدا کر رہی ہے جو پاکستان کے لئے نیک فال نہیں اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لے عمران نیازی ظالم ، کرپٹ اور اناہل حکمران ہیں ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…