جمعہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغان شہر قندھار میں مسجد کے گیٹ کے قریب دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قندہار(این این آئی) جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں اہل تشیع کے امام بارگاہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 35 نمازی شہید اور 55 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان میں ایک ہفتہ کے دوران اہل تشیع کی مسجد پر یہ دوسرا خود کش دھماکہ کرایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات اور غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تین خودکش بمباروں نے

امام بار گاہ مسجد کے احاطہ کے اندر اور گیٹ کے باہر یکے بعد دیگر تین دھماکے کرائے۔ تینوں دھماکے قندہار شہر میں واقع اہل تشیع کے امام بار گاہ کی مسجد میں اس وقت ہوئے جب مسجد میں نماز جمعہ کا بڑا اجتماع جاری تھا اور لوگ نماز جمعہ کی تیاری کر رہے تھے۔ دھماکوں کے بعد افغان فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں اور جاں بحق و زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں پہنچایا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ امام بارگاہ مسجد اہل تشیع کی سب سے بڑی مسجد ہے جہاں بیک وقت 4 ہزار نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔ دھماکوں کے وقت مسجد لوگوں سے بھری تھی۔ عینی شاہدین کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد میں تین دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔ مسجد کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی افسر مرتضٰی نے بھی تین دھماکوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایک دھماکہ بیرونی گیٹ کے ساتھ ہوا، دوسرا دھماکہ وضو کی جگہ اور تیسرا مسجد کی صحن میں ہوا جس کے باعث بڑی تعداد میں نمازی شہید و زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے بعد شدید افراتفری پھیل گئی اور ہر طرف خون اور انسانی اعضاء اور لاشیں پڑی دکھائی دے رہی تھیں۔ زخمیوں کی چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی اور لوگ اپنے عزیز و اقارب کو تلاش کر رہے تھے۔ مسجد کے احاطہ میں عجیب قیامت صغری کا منظر تھا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ نے مقامی ہسپتال حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 55 دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دھماکوں کی نوعیت اور شدت زیادہ بتائی جاتی ہے اس لئے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ فوری طور پر کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے بھی دھماکوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کے بارے نہیں بتایا۔ یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ کو شمالی شہر قندوز کی ایک مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں 50 افراد ہلاک اور 150 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…