جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

آریان خان کی ضمانت مسترد ہو گئی جیل منتقل ، قیدی نمبرالاٹ کردیا گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز بھی ضمانت نہ ہوسکی جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز بھی ضمانت نہ ہوسکی۔ ممبئی کروز ڈرگز کیس میں عدالت نے دلائل سننے کے بعد

آریان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جس کے بعد آریان خان کو ممبئی کی سینٹرل جیل جسے آرتھر روڈ جیل بھی کہا جاتا ہے منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ 20 اکتوبر تک یعنی مزید 6 دن رہیں گے۔جیل ذرائع کے مطابق آریان خان جیل میں پریشان، تناؤ اور بے آرامی کا شکار نظر آتے ہیں۔ ممبئی کروز ڈرگز کیس کے تمام ملزمان کو سیکیورٹی خدشات کی وجوہات کی بنا پردوسرے قیدیوں سے الگ بیرک میں رکھا گیا ہے۔کووڈپروٹوکول کے مطابق ڈرگز کیس کے تمام ملزمان کو بدھ تک قرنطینہ سیل میں رکھا گیا تھا۔ لیکن اب ان کا قرنطینہ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور آریان سمیت تمام ملزمان کے کووڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام بیرکوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل منتقلی کے بعد آریان خان کو قیدی نمبر ’’N956 ‘‘ الاٹ کردیا گیا ہے۔جیل کے اندرونی ذرائع کے مطابق آریان خان جیل کا عام کھانا کھارہے ہیں لیکن اسے پسند نہیں کررہے تاہم انہیں باہرکا کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…