جمعہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک کی تمام شوگر ملیں بند کر دو اور باہر سے سستی چینی منگوا لو ، خواجہ کی تجویز

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ملک کی تمام شوگر ملیں بند کر دو اور باہر سے سستی چینی منگوا لو ، خواجہ کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف شوگرمافیا کے خلاف پھٹ پڑے اور کہاہے کہ

سیاستدانوں نے شوگر سیکٹر میں کارٹل بنا رکھے ہیں ، زیادہ تر شوگر ملز مالکان سیاستدان ہیں ،جو سیاستدان نہیں وہ بھی سیاستدانوں یا ان کی اے ٹی ایمز کے زیر اثر ہیں جبکہ چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ اگر چینی درآمد کرنے پرخرچ کم آتا ہے تو ملک می، شوگر ملیں بند کر دینی چاہیں۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں رکن کمیٹی خواجہ آصف نے ملک میں مہنگی چینی سے متعلق معاملہ اٹھایا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں نے شوگر سیکٹر میں کارٹل بنا رکھے ہیں شوگر ملز والے مافیا بن چکے ہیں ایک ایک سیاستدان کی 8 سے 10 شوگر ملیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جو سیاستدان نہیں وہ بھی سیاستدانوں یا ان کی اے ٹی ایمز کے زیر اثر ہیں ،چند بندے ارب پتی نہیں بلکہ کھرپ پتی بن چکے ہیں ۔خواجہ آصف نے کہاکہ ملک کو شوگر ملز مالکان کے شکنجے سے نکالنے کی ضرورت ہے شوگر ملیں بند کرکے چینی درآمد کرنے کا جائزہ لینا ہوگا چئیرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرمبادلہ کپاس کی فصل سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے گنے کے بجائے کپاس اگانا ملک کیلئے زیادہ فائدہ مند ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ اگر درآمدی چینی پر خرچ کم آتا ہے توملک میں شوکر ملیں بند کردینی چاہئیں اجلاس سابق چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر عظیم کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا معاملی زیرغور لایا گیا سیکرٹری فور سیکورٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈاکٹر عظیم کی سمری واپس لے لی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…