جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

16 اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ، پیٹرول کی قیمت 5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 90پیسے کے اضافے کا امکان ہے ،ذرائع نے بتایا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے

،قیمتوں سے متعلق سمری کل حکومت کو بھجوائی جائے گی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کل ہوگا،ذرائع نے بتایا کہ عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتیں 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم نے بجٹ پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ تباہی سرکار پیٹرول 130 روپے فی لیٹر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے کا ہوشربا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، 30 دن کے اندر پیٹرول کی قیمتوں میں یہ تیسرا بڑا اضافہ ہوگا، پہلی ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 12.94 فیصد ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی بینک بھی کہہ رہی کہ رواں سال مجموعی مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے زائد ہوگی۔انہوںنے کہاکہ خدارا ملک پر رحم کریں، عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…