جمعہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کو جنات کی رہنمائی اور جادو ٹونے سے چلایا جارہا ہے، فضل الرحمٰن

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران جنات کی طرف چلے گئے ہیں، جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں،عالمی قوتوں کی کوشش ہے کہ پاکستان سے اسلامی آئین کو ختم کیا جائے،خواتین اور بچوں کے

حقوق ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ہے،یہ ہمیں حقوق پڑھاتے ہیں،ملک کوسیکولر بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔پشاور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک جنات سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے نہیں بنا تھا، جنات کو ہم سے رہنمائی حاصل کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، ترقی کا تخمینہ زیرو سے بھی نیچے آگیا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا گیا، 30 لاکھ افراد کو تین سال میں بے روزگار کردیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری اور کسمپرسی کا غلط فائدہ اٹھا کر ان کو دھوکا دیا گیا، آپ نے قوم کو دھوکا دیا چین ناراض ہے، اسے بھی دھوکا دیا۔ انہونے انہوں نے کہا کہ ملک کوسیکولر بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت نے کشمیر ہم سے چھین لیا تو ہم کہاں کھڑے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام کو بھارت نے دلیل بنا کر کشمیر ہم سے چھین لیا۔مولانا فضل الرحمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کوپتہ ہی نہیں ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر پرپاکستان کا مؤقف کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے اور مہنگائی و بیروزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوکریوں کو جھانسہ دے کر نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج غریب آدمی بازار سے بچوں کے لیے راشن لینے کے قابل نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 74سالوں میں ملازمین کی تعداد ایک کروڑتک نہیں پہنچی لیکن یہ ایک کروڑنوکریوں کا جھانسہ دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…