اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

نا انصافی پر مبنی میرٹ کو فی الفور ختم کرائیں، رحیم یار خان کی یتیم طالبہ کی وزیراعظم سے اپیل

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خان پور(این این آئی)ایم اے کی یتیم اور بے سہارا طالبہ نوشین رشید نے وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ فرماتے ہیں کہ ہمارا نظام تعلیم طبقاتی ہے جس پر میں آپکی شکرگزارہوں،اپنی رہائشگاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طالبہ کامزید کہناتھاکہ ہمارے ملک میں انگلش میڈیم والوں کو سرکاری نوکریاں ملتی ہیں اور اردو میڈیم والے

غریب طبقہ بمشکل کوئی ملازمت ہاتھ آتی ہے جوکہ غریبوں کے ساتھ ظلم وناانصافی ہے،وزیر اعظم عمران خان اس نا انصافی پر مبنی میرٹ کو فی الفور ختم کرائیں لاکھوں غریب تعلیم یافتہ نوجوانوں اور انکے والدین بہن بھائیوں پر آپکا احسان عظیم ہوگا،طالبہ نے کہاکہ میں ایک یتیم،بے سہاراہوں،غیر مشروط ملازمت کیلئے وزیر اعظم کے حکم کے باوجود ڈی سی رحیم یارخان نے محکمہ تعلیم کے چندمقامی افسران کی طرف سے مجھے میرٹ پر پرپورانہ اترنے کا الزام عائد ہونے پرمجھے نوکری نہ دی جو نہ صرف ایک یتیم بے سہارا کوروزگاراور اسکے حق سے محروم رکھنے کے مترادف ہیبلکہ سب سے بڑی نا انصافی رحیم یارخان انتظامیہ نے وزیر اعظم کا حکم نہ مان کر انکے ساتھ کی ہے،طالبہ نے کہاکہ ضلعی حکومت اور محکمہ تعلیم کے مقامی افسران نے مجھ یتیم پر جو میرٹ کا قانون لاگو کررکھاہے وہ قرآن کریم کے قانون سے اسلئے متصادم ہے کہ 1973ء کے آئین میں لکھاہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں

قرآن کریم کے قانون سے متصادم کوئی قانون نہیں بنایاجائے گااور یہ بات واضح طور پر آئین میں شامل ہے کہ قرآن کریم کے قانون سے جو قانون متصادم ہوگا وہ کالعدم تصور کیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو طبقوں میں تقسیم کیاہے جن میں امیر،غریب اور غریب یتیم 3طبقات شامل ہیں،ہمارے ملک میں میرٹ بنانے کیلئے تینوں طبقوں کا

انگلش میں تحریر کردہ ایک ہی پیپر بنایاجارہاہے جو حدوداللہ کی سنگین ترین خلاف ورزی،سرکشی ونافرمانی ہے،طالبہ نے کہاکہ نا انصافی پر مبنی میرٹ کا قانون بنانے کی وجہ سے انگلش میڈیم والے امیر طبقہ کو سرکاری ملازمتیں مل جاتی ہیں اور اور اردو میڈیم والا طبقہ بھوک،افلاس سے تنگ آکر خودکشیاں کررہاہے۔طالبہ نے وزیر اعظم عمران خان

سے مطالبہ کیاکہ وہ میرٹ کی وجہ سے مجھ غریب یتیم اور بے سہارا سمیت اردو میڈیم والے تمام طبقہ کو خوکشیوں سے بچانے کیلئے ہمیں بغیر کسی میرٹ غیر مشروط ملازمتوں کی فراہمی کے احکامات جاری کریں اورآپکے یہی احکامات قرآن کریم اور ہمارے 1973کے آئین وقانون کی پاسداری کے متحمل ہونگے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…