اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سیاسی چڑیل،جادوٹونے کی سرکار اورپاکپتن کی چڑیل پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ پر

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں اس وقت”سیاسی چڑیل،جادوٹونے کی سرکار اورپاکپتن کی چڑیل” ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان جادو ٹونے سے 22 کروڑعوام کا ملک چلارہے ہیں،انہوں نے کہا جب ملک کی اہم تقرریاں جادوٹونے اور جنات کرتے ہوں تو

پھر اس ملک کے اداروں کا تماشا ہی بنے گا، سمجھ نہیں آتا کہ اگر ان کا جنتر منتر کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں ہوتا، جنترمنترسے آٹاپٹرول ادویات سستی کیوں نہیں ہوتیں، وہ صرف اہم تقرریوں کیلئے کیوں استعمال ہوتا ہے، کیونکہ نئی تقرری ملک کا نہیں اپنی ذات کو بچانے کا مسئلہ ہے۔ جس کے جواب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا تھا مریم صفدر جتنے مرضی جادوئی گلاس اٹھائیں، یا الہ دین کا چراغ رگڑیں، انہیں کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مال سے بنائے لندن فلیٹس کی سزا جنتر منتر والے قطری خط سے ختم نہیں ہوگی۔وزیر مملکت نے کہا کہ لندن فلیٹس کی سزا طوطا فال والے جعلی کیلبری فونٹ سے بھی ختم نہیں ہوگی، مریم صفدر کے پاس سیاسی طور پر کہنے کو کچھ نہیں بچا۔اس جادو ٹونے کے حوالے سے معروف صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض نے بھی اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز آج کل لاہور میں ایک

پیر سے مل رہی ہیں جو شریف خاندان پر آنے والی مصیبتوں کا توڑ کر رہا ہے۔ ان کے گھریلوملازمین بتاتے ہیں کہ وہ پیر ایک خواجہ سرا ہے جس نے مریم کو سٹیل کا گلاس دیا ہے۔ یہ پیر انہیں کہتا ہے کہ آپ پر وزیر اعظم ہائوس سمیت دیگر جگہوں سے جادو ہو رہا ہے اور وہ اس کا توڑ کر رہا ہے، یہ پیر صاحب اسی چکر میں اپنی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔یاد رہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا تعلق پاکپتن سے ہے وزیر اعظم عمران خان پر الزامات ہیں کہ وہ انہی کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اہم حکومتی امور چلارہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…