جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

ریمبو کے پاس میری ایک ویڈیو ہے ، دو سال سےمیل کر رہا ہے ،خان باباکا کیا کردار ہے ، عائشہ اکرم کا حیران کن انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کہاہے کہ میرا ریمبو کیساتھ ڈھائی تین سال سے رابطہ ہے اورہم کچھ عرصہ ویڈیو بناتے رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ بعد میری ایک ویڈیو اس کے ہاتھ لگی تھی جس سے ریمبو مجھے بلیک میلنگ کرکے ٹک ٹاک پر لایا ،ریمبو کیساتھ میرتعلق ا صرف ٹک ٹاک کی حد تک ہی تھا۔یادگار واقعہ میں ریمبو کے گرفتاری کے بعد

بیانات پر 24 نیوز کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ اکرم نے کہاکہ ریمبو 2 سال سے مجھے بلیک میل کررہا تھا،ریمبو خود ہی نہیں بلکہ دو،تین اور لوگوں سے بھی بلیک میل کررہا تھا،جس میں خان بابا بھی شامل ہے، خان بابا اپنی بیوی عنایا خان کیساتھ ملا ہوا تھا ، ریمبو بھی اس میں ملوث تھا،ان کے ساتھ دو نامعلوم لڑکیاں بھی ملوث ہیں ۔عائشہ اکرم نے کہاکہ کچھ عرصے پہلے ان کے ہاتھ میری ایک ویڈیو لگی تھی جو میری اور میرے منگیتر کی تھی،اس ایک ویڈیو کی وجہ سے ریمبو نے میرے ساتھ اتنی ویڈیو بنائی اور پھر خان بابا تک پہنچائیں ۔ٹک ٹاکر کا کہناتھا کہ یہ لوگ دوسال تک مجھے کیش کرتے رہے اور میں ان کی بلیک میلنگ کا نشانہ بنتی رہی ، ان کاکہناتھا کہ میں اداروں کو ثبوتوں کیساتھ بتا چکی ہوں ۔ عائشہ اکرم نے کہاکہ میرا ریمبو کیساتھ ڈھائی تین سال سے رابطہ ہے اورہم کچھ عرصہ ویڈیو بناتے رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ بعد میری ایک ویڈیو اس کے ہاتھ لگی تھی جس سے ریمبو مجھے بلیک میلنگ کرکے ٹک ٹاک پر لایا ،ریمبو کیساتھ میرتعلق صرف ٹک ٹاک کی حد تک ہی تھا۔انہوں نے کہاکہ یادگاروالے واقعہ کا مجھے بالکل بھی علم نہیں تھا،ان کا کہناتھا کہ کسی نے کوئی پیسہ نہیں لیا اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی ہے،ریمبو کے پاس اپنے آپ کو بچانے کیلئے کوئی جواز نہیں ہے تو اس نے سرسری سی ایک بات کردی۔ واضح رہے کہ گریٹر اقبال کیس سے جڑے کرداروںعائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ۔مبینہ ویڈیو میں موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گفتگو کی جارہی ہے ۔ مبینہ آڈیو کے مطابق عائشہ کی جانب سے یہ کہا جارہاہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے سے پیسے لکھیں ہیں۔ لڑکی کا ساتھی ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ایپل آئی ڈی بنانا تھی ۔مبینہ آڈیومیں

عائشہ کو ریمبو کو یہتاکید کرتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا ،تم کہنا میڈم نے لیا تھاان کو پتا ہو گا ،ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھیں ۔ ریمبو اس کے جواب میں کہتا ہے او کے میں کہہ دوں گا۔دوسری جانب مینار پاکستان گریٹر پارک کیس میںاہم ترین پیشرف سامنے آگئی ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کی

قابل اعتراض ویڈیو مرضی سے بنوانے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرناقانوناً جرم ہے ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…