اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقرا ر الحسن نے بھی عائشہ اکرم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )معروف اینکر کا ویڈیو پیغام میں قوم سے مشروط معافی مانگتے ہوئے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین جو آڈیوز لیک ہوئی وہ بالکل اصلی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فون قانون اداروں کے پاس ہیں  اب اس کے بعد

عائشہ اکرم کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیے ۔ سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن ،عائشہ اکرم کو بہن کہنے پر شرمندہ ، قوم سے معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں انشاء اللہ آخر ی دم تک پاکستان کے مسائل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا ، پاکستان کو میرے جیسے کسی اور بندے کی اوقات نہیں ہے کہ اس کو بدنام کر سکے ، میرا کام ہے کہ واقعہ کو رپورٹ کرنا اور میں نے دیانت داری کیساتھ عائشہ اکرم کے واقعے کو رپورٹ کیا لیکن حواس ، لالچ ۔۔اقرار الحسن عائشہ اکرم کی حقیقت سامنے آنے کے بعدجذباتی ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ بطور صحافی میرا کام تھا واقعہ کو رپورٹ کرنا اور ہم نے پوری ذمہ داری کیساتھ واقعہ رپورٹ کیا ، واقعہ کے بعد ہم لوگ متاثرہ عائشہ کے پاس گئے تھے اور میں انہیں کہا تھا کہ اس معاملے میں آپ کا بھائی اقرار الحسن آپ کیساتھ کھڑا ہے آپ بالکل کسی چیز کی فکر نہ کریں میں نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا لیکن اس نے اپنے بھائی کو ذلیل کروا دیا ۔ میں عائشہ سےیہ کہتا ہوں آپ کو میرے لفظوں کا مان رکھنا چاہیے تھا کہ میں آپ کو اپنی بہن بولا تھا اگر آپ کو پیسے چاہیے تھے تو آپ مجھ سے مانگ لیتی۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک ٹاکر علی شاہ کیخلاف تھانہ شاہدرہ ٹائو ن میں درخواست دے دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں بیرون ممالک کے نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی ریکارڈنگ بھی انکے پاس ہے اور انہیں شک ہے کہ علی شاہ نامی ٹک ٹاکر انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔عائشہ نے تھانہ شاہدرہ ٹائون میں ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف درخواست دی۔ تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی جس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…