منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”عمران خان  کو شکوہ ہے کہ اعلان پنڈی سے نہیں  وزیر اعظم آفس سے ہونا چاہیے تھا “ معاون خصوصی عامر ڈوگر نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر کابینہ اجلاس کی کہانی سنادی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ٗ مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و قومی اسمبلی میں چیف وہب عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ

وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو رکھنا چاہتے تھے، وزیراعظم کا کہناتھاکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پْراعتماد تھے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے، ان 3 سے 5 ناموں میں سے وزیراعظم نئیڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کوئی انا نہیں ہے، وہ ملک کے چیف ایگزیکیٹواور عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور آرمی چیف اور اس آفس کی بھی ایک عزت اوراحترام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو شکوہ ہے کہ پنڈی سے پہلے اناؤنسمنٹ ہوگئی  حالانکہ یہ اعلان وزیر اعظم آفس سے ہونا چاہیے تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل ندیم احمد انجم بہت پروفیشنل آدمی ہیں ، ان کے نام پر  کوئی اعتراض نہیں ہے،  ہوسکتا ہے کہ وہ انہی کے نام کی منظوری دے دیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…