اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ایف آئی اے متحرک، 63 ملین ڈالر خریدنے والوں کا سراغ لگا لیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سٹرکچر طریقے سے 63 ملین ڈالر (6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یا تقریباً دس ارب پاکستانی روپے) خریدنے والوں کا سراغ لگا لیا۔ڈالر کی اونچی اڑان روکنیکیلئے ایف آئی ایمتحرک ہوگیا، حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے بھی

ایف آئی اے کے ریڈار پرآ گئے، سٹرکچر طریقے سے ڈالر خریدنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد متحرک ہوا ہے، اس نے سٹرکچر طریقے سے 63 ملین ڈالر خریدنے والوں کاسراغ لگالیا، ڈالرکی ترسیل کو دانستہ 35 ہزار ڈالر کم رکھا جاتا ہے تاکہ اسٹیٹ بینک کو پتہ نہ چل سکے۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 35 ہزار ڈالر سے کم مقدار ظاہر کر کے ہزاروں ٹرانزکشنز کی گئیں، چند منی ایکسچینج کمپنیاں منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، صرف 100 افراد کو سٹرکچر طریقے سے 63 ملین ڈالر فروخت کیے گئے۔ذرائع کے مطابق 500 افراد کو سٹرکچر طریقے سے 100ملین ڈالر سے زائد فروخت کیے گئے، یہ طریقہ کار ڈالر کی منی لانڈرنگ کو خفیہ رکھنے کیلئے استعمال کیا گیا، ایف آئی اے نے ڈالر خرید و فروخت کرنیوالی ڈالر کمپنیوں کے مالکان کو طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…