جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقرار الحسن ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا ساتھ دینے اور ‘بہن کہنے پر شرمندہ، معافی مانگ لی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن ،عائشہ اکرم کو بہن کہنے پر شرمندہ ، قوم سے معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں انشاء اللہ آخر ی دم تک پاکستان کے مسائل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا ،

پاکستان کو میرے جیسے کسی اور بندے کی اوقات نہیں ہے کہ اس کو بدنام کر سکے ، میرا کام ہے کہ واقعہ کو رپورٹ کرنا اور میں نے دیانت داری کیساتھ عائشہ اکرم کے واقعے کو رپورٹ کیا لیکن حواس ، لالچ ۔۔اقرار الحسن عائشہ اکرم کی حقیقت سامنے آنے کے بعدجذباتی ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ بطور صحافی میرا کام تھا واقعہ کو رپورٹ کرنا اور ہم نے پوری ذمہ داری کیساتھ واقعہ رپورٹ کیا ، واقعہ کے بعد ہم لوگ متاثرہ عائشہ کے پاس گئے تھے اور میں انہیں کہا تھا کہ اس معاملے میں آپ کا بھائی اقرار الحسن آپ کیساتھ کھڑا ہے آپ بالکل کسی چیز کی فکر نہ کریں میں نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا لیکن اس نے اپنے بھائی کو ذلیل کروا دیا ۔ میں عائشہ سےیہ کہتا ہوں آپ کو میرے لفظوں کا مان رکھنا چاہیے تھا کہ میں آپ کو اپنی بہن بولا تھا اگر آپ کو پیسے چاہیے تھے تو آپ مجھ سے مانگ لیتی۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک ٹاکر علی شاہ کیخلاف تھانہ شاہدرہ ٹائو ن میں درخواست دے دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں بیرون ممالک کے نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی ریکارڈنگ بھی انکے پاس ہے اور انہیں شک ہے کہ علی شاہ نامی ٹک ٹاکر انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔عائشہ نے تھانہ شاہدرہ ٹائون میں ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف درخواست دی۔ تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی جس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…