اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امام مسجد کو فجر کی اذان دینے کے دوران پیچھے سے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نیو کراچی ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے جامع محمد ی مسجد کے پیش امام جاں بحق ہوگئے، مقتول کو اذان فجر کے دوران عقب سے دو گولیاں ماری گئیں ، مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا ۔سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی ایوب گوٹھ میں جامع محمدی مسجد میں

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ ویال بڈ خان ولد عالم خان کے نام سے کی گئی ، مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد مذکورہ مسجد کے پیش امام تھے جنہیں نامعلوم ملزمان نے فجر کی اذان دینے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد چھیپا کی ایمبولینس کو اطلاع دی تاکہ لاش اسپتال منتقل کی جا سکے ، پولیس حکام کے مطابق تفتیش سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ، مقتول کو عقب سے پیٹ پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ مقتول کے والد اور بیٹے کا بیان لیا ہے ،ان کے بیانات سے دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک سے تھا ، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتول کے والد اور بیٹے کے سپرد کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…