جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /دوحہ(اے ایف پی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی مانگ اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتیں 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ادھر ایل این جی کے سب سے بڑے ایکسپورٹر قطر نے بھی گیس کی بلند ترین قیمتوں پر ناخوشگواری کا اظہار کیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز برینٹ تیل کی قیمت1.9فیصد اضافے کیساتھ 83.96ڈالرز

فی بیرل ہوگئی جو کہ سات سال کی بلند ترین سطح ہے اس سے قبل اکتوبر 2014میں برینٹ کی عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 92.78ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھی،جس کےبعد دسمبر 2014میں 62.06 ڈالرز فی بیرل تک گر گئی تھی اس کے بعد سے اب تک قیمتیں 81ڈالرز تک نہیں پہنچی تھیں، تاہم 3سال قبل جون 2018میں بھی برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 80.53ڈالرز رہی تھی۔گزشتہ روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت بھی 2فیصد اضافے کیساتھ 81.14ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔اوپیک اور تیل کے دیگر بڑے پیداواری ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے حالیہ فیصلے نے عالمی سپلائی کو مزید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔تجزیہ کار کریگ ارلام کاکہناہےکہ عالمی منڈی میں جس کے اعصاب اب بھی واضح ہیں،آئندہ مہینوں میں توانائی کا بحران ایک بڑی تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ کیا اس سال کے آخر میں تیل کو3ہندسوں میں دیکھ کر حیرت ہوگی؟ شاید نہیں۔گزشتہ ہفتے قدرتی گیس کی ریکارڈ قیمتوں کے باعث تیل کی قیمتوںمیں بھی اضافہ ہوا تاہم روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ تبصروں کے بعد

ان میں نرمی آئی ۔ موسم سرما سے قبل گیس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،جس نے کچھ صارفین کو گیس سے خام تیل کی طرف آنے پر آمادہ کیا۔ ایک اور تجزیہ کار بجارنے شیل ڈروپ نے کہاکہ قدرتی گیس کی انتہائی زیادہ(مہنگی) قیمتیں قدرتی گیس کی جگہ تیل کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کرسکتی ہیں لیکن ہم نے اس سے پہلے کبھی اس طرح

کی صورتحال کا تجربہ نہیں کیا جس میں قدرتی گیس کی قیمتیں تیل کی قیمت سے دوگنی ہوں۔دوسری جانب قطری وزیر توانائی سعد القابی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ میں موجودہ عالمی قیمتوں سے مطمئن نہیں جو کہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ انتہائی زیادہ قیمتیں صارفین کے لیے منفی رجحان رکھتی ہیں اور گاہکوں کا مطمئن ہونا میرے لیے سب سے اہم چیز

ہے،اگر گاہک ناخوش ہے تو وہ خریداری نہیں کریگا۔قابی نے کہا کہ قطر کی زیادہ سے زیادہ سالانہ پیداوار 77 ملین ٹن ہے،ہم نے کبھی بھی اس سےکم پیداوار نہیں کی او ر نہ ہی ہم اس سے اوپر آئے ہیں،ہم مستقل مزاجی کیساتھ پیداوار کررہے اور ہم جو کچھ کر سکتے ہیں پیدا کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق یورپی اور برطانیہ کی گیس کی قیمتیں گذشتہ ہفتے بڑھ کرآسمان کو چھو گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…