بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دے دی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کرلی، پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سْنایا۔الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور

کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دے دی۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکائونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے، اب مریم اور بلاول کو پتہ چلے گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکائونٹ ہیں جو وہ چْھپا رہے تھے، انہوں نے الیکشن کمیشن سے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست بھی کی۔دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے بھی استعمال ہوئے، تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ 4 سال اکاؤنٹس کی تفصیل دینے سے بھاگ رہی تھیں، دونوں کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ، دونوں پارٹیوں کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کی جائے ۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے جمع کرانے والے لوگ کون ہیں؟ جب چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ اکاؤنٹس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم اور ہم سے (ن )لیگ اپنے اکاؤنٹس چھپانا چاہتی ہے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ ن لیگ مافیا سے اپنے مفادات کیلئے پیسے لیتی ہے،بلاول بھٹو کو اب معلوم ہو گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکائونٹس ہیں،یہ وہی لوگ ہیں جو التواء کے پیچھے چھپتے ہیںانہوںنے کہاکہ نواز شریف کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے بھی استعمال ہوئے،ہم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پارٹی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ 4 سال اکاؤنٹس کی تفصیل دینے سے بھاگ رہی تھیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔ وزیر مملکت انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سٹیٹ بینک کے مطابق پیپلزپارٹی کے 7، ن لیگ کے 12 اکاؤنٹس ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسی گڑھے میں گر گئے جہاں ہمیں گرانا چاہتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…